چنگام کا کلمولہ گائوں 3سال سے پانی کیلئے ترساں

عاصف بٹ
کشتواڑ//جہاں انتظامیہ ہرگھر تک جل پہنچانے کے بڑے بڑے دعوے کرتی ہے وہیں کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ جات میں عوام آج بھی پینے کے صاف پانی کیلئے ترس رہی ہے۔ سب ڈویژن چھاترو کے چنگام علاقے کے کلمولہ گائوں کی عوام گزشتہ تین سال سے صاف پانی کیلئے ترس رہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا اگرچہ علاقے کیلئے پائپ لائن بچھائی گی لیکن اسکی حالت انتہائی خستہ ہے جہاں متعدد مقامات پر سے پانی بہتا ہے اور گائوں کی عوام تک پانی نہیں پہنچتاہے۔ محکمہ کی جانب سے جس ٹھیکیدار کو یہ کام دیاگیا تھا،اس نے اس میں غیر معیاری مواد استعمال کیا۔ انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین و اعلیٰ حکام کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار نے اس کام کو غیر سنجیدگی سے کیا جسے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ پایپ لائن اور محض چند ماہ کاٹے گی جسکے بعد سبھی پائپیںاکھڑ جائیںگی۔انکاکہناتھا کہ لاکھوں روپے اس پروجیکٹ پر صرف کے جارہے ہیں لیکن کام غیرمعیاری کیا جارہاہے۔لوگوںکے مطابق اگرچہ انہوںنے متعلقہ محکمہ کے افسران کو کئی مرتبہ آگاہ بھی کیاگیا لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انھوں نے انتظامیہ سے ا س میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔