چنڈک میںپینے کے پانی کی شدید قلت

حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے چنڈک میںپینے کے پانی کی عدم دستیابی کو لیکر عوام نے محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔اس احتجاج کے دوران لوگوں نے سڑک بند کر کے گاڑیوں کی آمدورفت روک کر پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے افسران پر غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں جان بوجھ کر پینے کے پانی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘انھوں نے کہا کہ ان کوپینے کے پانی کی شدید قلت، اسی لئے عوام کا احتجاج کر رہے ہیں۔ مقامی باشندوں نے کہا کہ انکے علاقے میں پینے کا پانی دستیاب نہیں، جس وجہ سے انہیں مقامی نالے کا پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی کی قلت کے حوالے سے انہوں نے کئی بار محکمہ جل شکتی دفتر کے چکر کاٹے، تاہم ابھی تک انہیں وعدوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔یہ احتجاجی سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے بعد انتظامیہ کے افسروں نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی پانی کی قلت کو ختم کیاجائے گا۔جس کے بعد مظاہرین نے اس شرط پر احتجاج ختم کیا کہ اگر ان کو پانی دستیاب نہ کیاگیاتو وہ دوبارہ احتجاج کریں گے۔