چننئی//یہاں کشمیرکی ایک 33برس کی خاتون کادل ایک کامیاب آپریشن کے ذریعے بدلاگیا۔آیشوریہ ٹرسٹ جس نے اس خاتون کے آپریشن کے اخراجات برداشت کئے، کے مطابق کشمیرسے تعلق رکھنے والی خاتون گزشتہ دس سال سے کارڈیومایوپیتھی نامی بیماری میں مبتلاء تھی جس میں دل کے خانے سخت ہوجاتے ہیں۔اس کا دوائیوں سے علاج ہورہاتھاجبکہ اُس کے دل کے کام کرناچھوڑنے کی علامات میں اضافہ ہورہاتھااوراُسے فوری طور دل بدلنے کی ضرورت تھی۔اُس نے ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے پاس اپنااندراج کرایااور31دسمبر2021کواُسے اسپتال میں دل کے فیل ہونے کی شدیدعلامات کے ساتھ داخل کیا گیاجہاں اُس کا علاج کیاگیا۔ایم جی ایم ہیلتھ کیئر کے ڈاکٹروں کے مطابق کچھ دن پہلے ترچیراپلی میں ایک دماغی طور مردہ انسان کادل چننئی لایا گیااور اس خاتون کا دل بدلاگیا۔جراحی کے بعد اُسے فوراًٹرانسپلانٹ آئی سی یو میں مستحکم حالت میں منتقل کیاگیا۔اُسے وینٹی لیٹر سے ہٹایاگیااورفی الوقت وہ جراحی سے صحتیاب ہورہی ہے۔
چننئی میں کشمیری خاتون کو نئی زندگی ملی
