چندی گڑھ کا موٹر بائیکر بانہال سڑک حادثے میں زخمی

محمد تسکین

بانہال // جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال کے نزدیک جمعرات کے روز پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں موہالی چنڈی گڑھ سے تعلق رکھنے والا ایک موٹر بائیکر زخمی ہوا ہے اور اسے بانہال ہسپتال سے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ بانہال فورلین شاہراہ پر یہ حادثہ اْسوقت پیش آیا جب موٹر سائیکلوں پر سوار سیاحوں کا ایک گروپ شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے زیر تعمیر فورلین شاہراہ پر چل رہا تھا اور یہ بائیکر ایک کھائی میں گر گیا۔ پولیس اور ریڈکراس کے رضاکاروں نے زخمی کو بانہال ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے اس حادثے میں زخمی سوار کی شناخت 48 سالہ امرجیت سنگھ ولد جن میج سنگھ ساکنہ موہالی چندی گڑھ کے طور کی گئی ہے۔ بانہال ہسپتال میں ڈاکٹروں کا کہنا بائیکر سوار کی کمر میں شدید چوٹ آئی ہے اور است ہڈیوں اور جوڑوں کے ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔