چندی لورہ ٹنگمرگ میں آگ،دوکان خاکستر

 ٹنگمرگ//چندی لورہ ٹنگمرگ میں اتوار کو دوران شب ایک دوکان آگ کی واردات میں مکمل طور خاکستر ہوگئی ۔ رات کے ساڈے دس بجے علاقے کے مین بازار میں محمد اشرف تیلی ولد محمد رمضان تیلی ساکن زرن کی دوکان (لایف سٹائل ریڈی میڈ گارمنٹس) سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دوکان فوری طور خاکستر ہوگئی۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے فائر سروس عملے سے تعاون کرکے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے دوکان اور اس میں موجود لاکھوں روپئے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔ابتدائی طور آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتائی گئی ۔ٹنگمرگ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔ چندی لورہ کی تاجر برادری نے انتظامیہ سے متاثرہ دوکاندار کی باز آباد کاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ادھر چندی لورہ میںدوکانداروں، انتظامیہ کمیٹی جامع مسجد اور مقامی آبادی نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ٹنگمرگ کی اس بات پر سراہنا کی کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی عملہ نے بروقت پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ انہوں نے محکمہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ عملہ کی کارروائی سے عمارت اور باقی14دکانداروں کولاکھوںروپے کے مال و اسباب کے نقصان سے بچایاگیا۔