بارہمولہ//چندوسہ بارہمولہ کے کئی دیہات بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ بانڈی بالا ، ناگبل ، نلسر اور تکیہ یوسف شاہ کے علاوہ دیگرکئی دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیںخستہ حال سڑکوں ،پینے کے پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کے نتیجے میںطرح طرح کے مسائل کا سامنا ہے ۔ ایک مقامی شہری ریاض احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ہے کہ اگر چہ علاقے میں ایک ہیلتھ سنٹر قائم ہے تاہم اس طبی مرکز میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے بیماروں کوضلع ہسپتال بارہمولہ یا دیگر اسپتالوں کا رخ کرنا پڑرہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مریضوں اور تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پرتاہے۔انہوںنے مزید کہا کہ بجلی کے کھمبے بوسیدہ ہوچکے ہیںلیکن انہیں بدلنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔لوگوں کے مطابق ان علاقوںکی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں اورگذشتہ دس برسوں سے مرمت نہیں کی جارہی ہے جس کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہوچکا ہے۔ لوگوں کے مطابق بجلی سپلائی کا حال تو اس سے بھی برا ہے ۔موسم سرما کی طرح بجلی سپلائی کی جارہی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق انہوںنے کئی مرتبہ متعلقہ محکموں کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا لیکن کوئی سدباب نہیں ہوا۔لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ۔
چندوسہ بارہمولہ کے کئی دیہات بنیادی سہولیات سے محروم
