چندرکوٹ میں تعزیتی مجالس کا انعقاد

 رام بن // کربلا کے شہیدوں حضرت امام حُسینؓ اور انکے72ساتھیوں کو یاد کرنے اور انکو شاندار خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے اہل تشیع نے ضلع کے چندر کوٹ کی امام بارگاہ میں ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا ۔ریاست اور بیرون ریاستوں کے مذہبی سکالروں کو مقامی انجمن نے اس مقصد سے مجلس میں شرکت کرنے کے لئے مدعو کیا تھا ۔سینکڑوں کی تعداد میں عزہ داروں بشمول مرد ،خواتین اور بچوں نے امام بارگاہ میں خصوصی مجلس میں شرکت کرنے کے لئے کافی تعداد میں شرکت کی۔ ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی اس سلسلہ میں منعقدہ زیر قیادت ضلع ترقیاتی کمشنر ایک اجلاس میں انتظامات کو آخری شکل دی تھی، جس میں محکمہ صحت، پولیس ،صحت عامہ، خوراک سول سپلائز اور امور صارفین اور پائور ڈیولپمنٹ محکمہ و دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔اجلاس کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو چندر کوٹ میں عاشورہ کے دنوں میں چاک و چوبند رہنے کی ہدایت دی تھی ۔