چنار کور کے سربراہ لیفٹینٹ گورنر سے ملاقی | حفاظتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا

سرینگر//لیفٹینٹ گورنر نے فوج کو تمام محاذوں پرنگرانی تیز کرنے  پرزوردیتے ہوئے حساس تنصیبات پر قریبی نظر گذررکھنے کی صلاح دی ہے تاکہ جموں کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کویقینی بنایا جاسکے۔ان باتوں کااظہار لیفٹینٹ گورنر جی سی مرمو نے چنار کور کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل بی ایس راجو ،جو اُن سے ملاقی ہوئے،سے ملاقات کے دوران کیا۔لیفٹینٹ گورنر نے چنار کور کے سربراہ کو فوج اور سول انتظامیہ کے درمیان تال میل کو بہتر بنانے کی تاکید کی ۔انہوں نے جموں کشمیرمیں لوگوں کو تحفظ دینے اورخطے میں استحکام کیلئے فورسزکے رول کوسراہاجبکہ سول انتظامیہ کو کوروناوائرس کے پھیلائوکو روکنے کیلئے فورسزکے تعاون کی بھی ستائش کی۔ 
’مستحکم ترقیاتی مقاصد‘فہرست