عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//چنار کور کے سینئر افسران نے 92بیس ہسپتال، بی بی کینٹ کا دورہ کیا اور جموں و کشمیر کے زخمی پولیس اہلکارسلیکشن گریڈ اہلکار حافظ احمد کی خیریت دریافت کی، جو سرینگر کے بمنہ میں ایک حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔چنار کور نے 92بیس ہسپتال، بادامی باغ کینٹ کا دورہ کیا اور زخمی جموں و کشمیر پولیس کے اہلکارحافظ احمد کی خیریت دریافت کی۔ چنار کور افسران نے انکی اچھی صحت اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔پولیس اہلکار ہفتہ کوہمدانیہ کالونی بمنہ میںملی ٹینٹوں کی گولی لگنے کے بعد زخمی ہو گیا تھا۔