چنار پریمئر لیگ ہمدان کرکٹ کلب اور ایف سی سی لسجن نے دو میچ جیت لئے

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//محبوب العالم اسپورٹس کے زیر اہتمام جاری چنار پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں جمعہ کو گروٹا کرکٹ گراؤنڈ جموں کے ٹرف سرفیس پر گروپ سی کے دو میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ ہمدان کرکٹ کلب اور سپر اسٹار کاکہ پورہ کے درمیان کھیلا گیا۔ ہمدان کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رقیب کے قیمتی 52 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ جواب میں سپر اسٹار کاکہ پورہ نے 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 128 رنز بناسکی اور میچ ہار گئی۔ ہمدان کرکٹ کلب کے اعجاز کو 3 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایک اور میچ میں ایف سی سی لسجن نے کیو آر ایس اسپورٹس کرکٹ کلب کو 60 رنز سے شکست دی۔ ایف سی سی لسجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ ایف سی سی لسجن کے ثاقب پانڈیا اور بوئے میر نے بالترتیب 60 اور 59 رنز بنائے۔ جواب میں ڈبلیو آر ایس اسپورٹس 126 پر آل آؤٹ ہوگئی اور 17ویں اوور میں میچ ہار گئی۔ آخر میں بوئے میر 30 گیندوں پر 59 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔