عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//محبوب العالم اسپورٹس کے زیر اہتمام جاری چنار پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں بدھ کو گروٹا کرکٹ گراؤنڈ جموں کے ٹرف سرفیس پر گروپ بی کے دو میچ کھیلے گئے۔پہلا میچ علمدار واریرز کرکٹ کلب اور اربن ووگ کنزر کے درمیان کھیلا گیا۔ اربن ووگ کنزر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شیخ اشفاق کے قیمتی 51 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ جواب میں علمدار واریئرز 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 162 رنز بنا سکی اور 4 رنز سے میچ ہار گئی۔
اربن ووگ کنزر کے بلال لیفٹی کو 4 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ایک اور میچ میں ہل ویو جونیئر راجوری نے رائل اسٹرائیکس نوگام کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ رائل اسٹرائیکرز نوگام نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز بنائے۔ رائل اسٹرائیکس نوگام کے عامر مقصود نے 27 رنز بنائے۔ جواب میں ہل ویو جونیئر نے ہدف 13ویں اوور میں حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ ہل ویو جونیئر کے بلال احمد اور مہتاب میر نے اپنی ٹیم کے لیے 57 اور 33 رنز بنائے۔ آخر میں ہل ویو جونیئر کے بلال احمد مین آف دی میچ قرار پائے۔