چناب کے تینوں اضلاع میں برف وباراں

ڈوڈہ +کشتواڑ//محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے عین مطابق منگل کے روز وادی چناب میں مطلع آبر آلود رہا اور بعد دوپہر بالائی علاقوں میں تازہ برفباری و بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیںجس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق یوٹی کے دیگر حصوں کی طرح ڈوڈہ ضلع میں منگل کو دوپہر تک موسم ابر آلود رہا اور سہ پہر کو بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری و بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے ایک بار پھر سے خطہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔اس دوران بیشتر علاقوں سے ملی اطلاعات کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے جس کی وجہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ادھرمنگل کی صبح ضلع کشتواڑکے بالائی و میدانی علاقہ جات میںبارشوں و برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری تھا۔ ضلع کے بالائی علاقہ جات میں ہلکی برفباری و بارشیں ہوئیں جبکہ میدانی علاقہ جات میں دن بھر بونداباندی ہوتی رہی جسے درجہ حرارت میں متواتر گراوٹ درج ہوئی۔ بالائی علاقوں میں ا یک سے تین انچ برفباری درج کی گئی جس سے سردی میں بھی اضافہ درج کیا گیا جبکہ میدانی علاقہ جات میں د ن بھر موسم ابرآلود تھا جبکہ ہلکی بارشیں بھی ہوتی رہی۔ رام بن سے ملی اطلاعات کے مطابق ضلع کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوںمیں بارشوں کا سلسلہ جاری تھا ۔