چناب ویلی یوتھ فیسٹول ’’سنگم‘‘ کا افتتاح

بھدرواہ //جموں یونیورسٹی کے بھدرواہ کیمپس میں بدھ کے روز آرمی کی جانب سے5 روزہ چناب ویلی یوتھ فیسٹول ’’سنگم 2018-19‘‘ کا افتتاح کیا ۔جی او سی ڈیلٹا فورس میجر جنرل راجیو نندا اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے،جبکہ ڈی سی ڈوڈہ سمرن دیپ سنگھ اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھے اور نامور یوگا انسٹریکٹر فنسگ لداخی خصوصی مدعو تھے۔ اس موقعہ پر 4سیکٹر آر آر کے کمانڈر نریندر جیت سنگھ ، ریکٹر بھدرواہ کیمپ سپروفیسر جی ایم بٹ، سی ا و آر آر، ایس پی آپریشن ڈوڈہ رویندر پال سنگھ ، ایم ایل سی نریش کمار گپتا، اور اے ایس پی راجند رسنگھ بھی موجود تھے۔اسکے علاوہ سول و ملٹری اہلکاروں ، ایس ڈی پی او بھدرواہ ، سول انتظامیہ کے اہلکار، پولیس ،سی آر پی ایف ،بھدرواہ کے معزز شہری ،کالجوں اور سکولوں کے پرنسپلوں اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔پروگرام میں 32کالجوں بشمول بھدرواہ کیمپس یونیورسٹی،ا سلامیہ فریدیہ کالج کشتواڑ، بھدرواہ، کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن ، کلہوتران ، مڑواہ اور چھاترو کے گورنمنٹ ڈگری کالجوں کے علاوہ وادی کشمیر کے10 کالجوں ۔ لیہہ کے ایک کالج کے طلاب نے بھی شرکت کی۔طالب نے افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا۔یونیورسٹی کی جانب سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے موذوں انتظامات کئے تھے۔کیمپس بھدرواہ کے ریکٹر پروفیسر جی ایم بٹ نے کہا کہ بھدرواقہ کیمپس نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنانے میں ایک اہم رول نبھاتا ہے ا ور وہ دن دور نہیں جب یہ خطہ تعلیم کا ایک مرکز بن جائے گا۔ڈی سی ڈوڈہ سمرن دیپ سنگھ نے اپنے خطاب میںآرمڈ فورسز اور بھدرواہ کیمپس کی جانب سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کافی سراہنا کی۔مقررین نے وادی چناب کے نوجوانوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے اور علم و ترقی کو گلے لگانے پر مبارک باد دی۔اس موقعہ پر30مختلف مقابلے منعقد کئے جائیں گئے  اور متعدد ترغیبی اور تعلیمی لیکچر منعقد کئے جائیںگے۔