ڈوڈہ// ڈوڈہ ڈیولپمنٹ فرنٹ نے معروف سیاسی رہنما وسابق ممبر پارلیمنٹ شیخ الرحمن کی طرف سے ڈوڈہ خطہ( وادی چناب) کولہہ اور کرگل طرز پر چناب ویلی اٹونامس ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے قیام کیلئے مہم تیز ہوگئی ہے ۔ڈوڈہ ڈیولپمنٹ فرنٹ اپنے قیام سے ہی’’آل پارٹیز ایکشن کمیٹی‘‘ برائے چناب ویلی اٹو نامس ہل ڈیو لپمنٹ کونسل کی نہ صرف بھرپور حمایت کرتی ہے بلکہ APACکی ایک اکائی ہے اور فرنٹ کے جو چند اہم مطالبات ہیں جن میں ڈوڈہ میں جموں کشمیر ہائی کورٹ بنچ کا قیام اور RUSAسکیم کے تحت کلسٹر یونیورسٹی کاقیام ، ڈودڈہ ڈیسہ کپرن سڑک کی تعمیر کے مطالبات بھی شامل ہیں مگرچناب ویلی اٹو نامس ہل ڈیولپمنٹ کونسل کا قیام سب سے پہلا اور ترجیح مطالبہ ہے اور یہ بات اب تک کے تمام قائدین سیاسی جماعتوں، ممبران قانونسازیہ ، ممبران پارلیمنٹ، بیروکریٹس آفیسر شاہی ادیبوں ، قلمکاروں، سیاسی تجزیہ نگاروں، ماہرین معیشت نے قبول کرلی ہے کہ ڈوڈہ خطہ کی عملی تعمیر وترقی نا انصافی کے خاتمہ کے لئے ایک ادارے اور علیحدہ طریقہ کار کی ضرورت ہے اور یہ ادارہ طریقہ کار وہی ہے جو لیہہ کرگل اور ملک کے کئی دیگر حصوں میں آزمایا گیا ہے اور کامیاب ہوا ہے۔ فرنٹ صدر اشتیاق احمد دیو کی صدارت میں منعقد ہونے والے اس غیر معمولی ہنگامی اجلاس میں حاجی ممتاز الرحمن گتو ، عبدالمنان بانڈے، غلام حسن پانپوری ، بشیر احمد مغل ، حب لعل میر ، عبدالعزیز بٹ، عبدالرحمن گتو، محمد اقبال بلوان ، بلونت سنگھ ودیگر کئی لوگوں نے شرکت کی۔
چناب ویلی ہل ڈیولپمنٹ کونسل کا قیام نا گزیر
