چناب ویلی میں زمین کھسکنے اور پسیاں گر آنے سے سڑک رابطے منقطع درجنوں علاقے ضلع صدر مقامات سے کٹ کر رہ گئے ، خوف و ہراس کی لہر

جموں// مسلسل موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے چناب ویلی کا مختلف علاقوں سے سڑک رابطہ بُری طرح ٹوٹ گیا ہے ڈوڈہ اور بھدرواہ کے ضلع صدر مقامات سے مختلف علاقوں کا سڑک رابطہ ٹو ٹ جانے سے درجنوں علاقے کٹ کر رہ گئے ہیںجب کہ ڈوڈہ اور بھدرواہ میں چٹانیں کھسکنے اور پسیاں گر آنے کی وجہ سے مزید دو مکان ڈھ گئے ہیں دوسرے علاقوں میں مکان ڈھ جانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ سے ڈاڈہ گندنا سڑک  پسیاں گر آنے کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے ۔جبکہ زمین کھسکنے کے وا قعات بھگور ، ڈالی ارپان پور ، پل ڈوڈہ ، تیسوہ ، تنجا ، پنستہی ، سیوہ ، سرس ، مرمت اور گوہا میں زمین کھسکنے اور پسیاں گر آنے کی وجہ سے ان علاقوں کے سڑک رابطے ضلع صدر مقامات سے کٹ کر رہ گئے ہیں ۔ان علاقوں میں زمین کھسکنے سے متعدد مکانات کو بھاری نقصان ہو اہے جب کہ زمین کھسکنے سے چار مکانات ڈھ گئے ہیں جن لوگوں کے مکانات ڈھ گئے ہیں ان میں نبھگور میں عبدالرشید حجام اور سندیپ سنگھ کے مکانات شامل ہیں ڈوڈہ سے ڈالی ارپان میں دو مکان ڈھ گئے ہیں یہ مکانات نیاز الدین ملک ، غلام علی ملک گاوں ڈالی بنگڈا کے بتائے جاتے ہیں ۔ زمین کھسکنے کے واقعات کے پیش نظر بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں ۔ چٹانیں کھسکنے اور پسیاں گر آنے کی وجہ سے سڑک رابطے ٹوٹ گئے ہیں ۔لوگوں میں خوف وہراس کی لہر پائی جاتی ہے ۔