چنائوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

ڈوڈہ //انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈوڈہ انتظامیہ نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے محکمہ دیہی ترقی کے 2 ملازمین کو معطل کر کے بلاک کونسل چیرمین ،لمبردار  انتخاب لڑ رہے امیدوار  کے نام وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ اس دوران 4 وی ڈی سی ممبران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی آئی سی ڈوڈہ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق نوڈل آفیسر ایم سی سی سورت سنگھ نے محکمہ دیہی ترقی کے دو ملازمین کو معطل کر کے انہیں اپنے دفتر میں اٹیچ کر کے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ اس دوران انہوں نے انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد مہم چلانے پر بلاک کونسل چیرمین کے نام وجہ بتاؤ نو ٹس جاری کیا ہے جبکہ 4 وی ڈی سی ممبران کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے جو ایک مخصوص سیاسی جماعت کی مہم چلا رہے تھے۔ ادھر ضلع الیکشن آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئی فوڈے نے ایک بار پھر سبھی سرکاری ملازمین کو ہدائت دی ہے کہ وہ ایم سی سی کی خلاف ورزی نہ کریں اور سرکاری حکمنامہ پر عمل درآمد کریں۔ واضح رہے کہ ڈوڈہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اس سے دو ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔.