راجہ ارشاد احمد
گاندربل//چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ شالہ بگ کے آخری پری کوارٹر فائنل میں مقابلے میں خان سٹرائیکرز صورہ سرینگر نے غوثیہ الیون گاندربل کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔غوثیہ الیون گاندربل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 20 اوور میں 128 رن بناکر پوری ٹیم سمٹ گئی۔
غوثیہ الیون گاندربل کے بلے باز اویس احمد نے 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 11 گیندوں پر 28 رن بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں خان سٹرائیکرز صورہ سرینگر نے 18.3 اوورں میں 4 وکٹ کے آوٹ ہونے پر 132 رن بنائے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔خان سٹرائیکرز صورہ سرینگر کے بلے باز عبید سلطان نے 41 گیندوں پر 41 رن بنائے جبکہ میر مدثر نے 21 گیندوں پر 32 رن بناکر ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ خان سٹرائیکرز صورہ سرینگر کے محمد اسلم کو گیند اور بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اسطرح چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ شالہ بگ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے مکمل ہوگئے اوراب ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے شروع کئے جائیں گے۔