چمپئن کرکٹ سیزن3 | ٹنگمرگ پنتھرس فاتح قرار

ارشاد احمد

اندربل //چمپئن کرکٹ سیزن 3 کے پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں ٹنگمرگ پنتھرس پر بارش مہربان ہونے کی وجہ سے فرنڈس الیون سمبل کو ڈک ورتھ لوئس کے باعث 10 وکٹوں سے شکست ہوئی۔پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں فرنڈس الیون سمبل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو ان پر بھاری پڑا۔مقررہ 20 اوروں میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ٹیم صرف 142 رن ہی بنا سکی۔ٹنگمرگ پنتھرس کے گیند باز عمران مجید نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوروں میں 23 رن دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں ٹنگمرگ پنتھرس نے 5.4 میں بغیر کسی نقصان کے 41 رن بنائے تھے کہ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزر نے کچھ دیر کے لئے موسم میں بہتری کے لئے انتظار کیا تاہم بارشیں رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی جس کے نتیجے میں ٹنگمرگ پنتھرس کو ڈک ورتھ لوئس کی بنا پر کوارٹر فائنل فاتح قرار دیا گیا۔