چسانہ کی ٹھل کوٹ پنچایت میں نوجوان کی مبینہ خود کشی

محمد بشارت

کوٹرنکہ // ضلع ریاسی کی تحصیل چسانہ کی پنچایت حلقہ ٹھل کوٹ موڑا کیولی کے رہائشی محمد تاج ولد عبدل غنی سکنہ کیولی عمر 16 برس نے مبینہ طورپر خود کو درخت کے ساتھ لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا وہیں پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اُس کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا تاکہ اُس کی آخری رسومات ادا کی جاسکیں ۔دوسری جانب جموں وکشمیر پولیس نے مقامی پولیس سٹیشن میں ایک معاملہ درج کر کے اس کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے ۔