چرسو اونتی پورہ میں مسلح تصادم| بجبہاڑہ کاملی ٹینٹ جاں بحق

پلوامہ//جنوبی ضلع پلوامہ کے چرسو گائوں میں منگل کی صبح ایک مسلح تصادم آرائی میں مقامی ملی ٹینٹ جاں بحق ہوا ۔پولیس نے بتایا کہ چرسو نامی گائوں میںایک جنگجو کی موجود گی کے حوالے سے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 42 آر آر اور130 بٹالین سی آر پی ایف کیساتھ مشترکہ طور پر محاصرہ کیا گیا اور گائوں کی ناکہ بندی کی گئی۔پولیس نے بتایا جب فورسز کی تلاشی پارٹی ،مشتبہ جگہ کے قریب پہنچی تو یہاںموجود ملی ٹینٹ نے فورسز کی تلاشی پارٹی پر فائر نگ کی ۔اسکے بعد یہاں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا  جس میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا  ۔فائرنگ کے بعد پولیس نے مقام جھڑپ سے ایک جنگجوکی لاش برآمد کر لی ۔ پولیس نے مارے گئے جنگجو کی شناخت اویس راجہ ولد محمد رمضان ڈار ساکن سبحان پورہ بجبہاڑہ کے طور پر کی۔پولیس نے بتایا کہ ریکارڈ کے مطابق اویس لشکر سے وابستہ تھا اور اسی گروپ کا حصہ تھا جس میں پولیس،فورسز پر حملے اور شہریوں پر ہونے والے جرائم کے متعدد مقدمات شامل تھا۔ تصادم کے جگہ سے 1 اے کے 56 رائفل، 3 اے کے میگزین اور 80 اے کے راؤنڈ سمیت قابل اعتراض مواد کے علاوہ سلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔یہ انکونٹر سرینگر جموں شاہراہ کے قریب ہوا جس کے دوران شاہراہ پر کچھ وقت تک گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ خیال رہے اسی علاقے سے چند کلو میٹر دور حال ہی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے ۔ادھر پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے پلوامہ میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ایک سرگرم ملی ٹینٹ کو گرفتار کیا۔ابرار بشیر ولد بشیر احمد بٹ ساکن تکیہ پلوامہ کو ایک پستول، ایک م یگزین، 12رائنڈس اور ایک گرینیڈ سمیت گرفتار کیا گیا۔