چرالہ بھدرواہ میں دو روزہ دنگل مقابلہ کا انعقاد

ڈوڈہ //راشٹریہ رائفلز یونٹ بھدرواہ کی طرف ٹھاٹھری سب ڈویڑن کی تحصیل چرالہ میں دو روزہ دنگل مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں جموں و کشمیر ،پنجاب، ہماچل پردیش و راجستھان کے 44 پہلوانوں نے شرکت کی۔دنگل مقابلہ میں سبھی پہلوانوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا.اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے بھی شرکت کی۔اختتامی تقریب میں ایس ڈی ایم ٹھاٹھری اطہر آمین زرگر ،کمانڈنگ آفیسر راشٹریہ رائفلز و سیول سوسائٹی ممبران موجود رہے ۔ تقریب کے آخرپر سبھی پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اس موقع پر بولتے ہوئے مقررین نے فوج کی جانب سے دنگل مقابلہ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راشٹریہ رائفلز خطہ میں کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے آئے روز ٹورنامنٹ و دیگر پروگرام منعقد کررہی ہے جس میں نوجوانوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع ملتا ہے۔