سرینگر// پی ڈی پی نے بڈگام کے حلقہ چرار شریف میں شدید برف باری کے نتیجے میں حکام کے سست اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا ہے کہ شدید برف باری کے کئی روز بعد بھی چرار شریف کے متعدد علاقے منقطع ہیں ، پانی اور بجلی کی فراہمی ابھی بحال نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید بحران کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا’’برف باری کو کئی دن ہوئے ہیں لیکن چرار شریف کے متعدد علاقوں میں ہر سوبرف ہے اور سڑکیں بند ہیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ضروری مقاصد کے لئے بھی نقل و حرکت نہیں کر پا رہے ہیںجبکہ ابھی تک پانی اور بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا’’داروان نوگام ، چلیان چونٹی ہار،بارہ پتھری ، فریس ڈب ، وتلورا ، موہند پورہ ، شنکر پورہ ، کارا پورہ ، بتواڈ اور بت کھوڑڈ جیسے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہے اور وہ حکام کی فوری توجہ کے لئے فریاد کر رہے ہیں۔
چرار شریف کے متعدد علاقے ہنوز برف سے ڈھکے: ہانجورہ
