چرار شریف کی رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل

بڈگام//وسطی ضلع بڈگام کے کئی دیہات کی رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیںجس نتیجے میں ان رابطہ سڑکوں پر سفر کرنے کے دوران مقامی آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس دوران مقامی سماج سدھار کمیٹی نے علاقے میںایک احتجاجی ریلی نکال کر ضلع انتظامیہ سے فوری طور مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ کے این ایس کے مطابق چرار شریف،ڈاڈہ سر ،سرسیار،اُومپورہ،لولی پورہ ،پکھر پورہ،زالو، یوسمرگ ،ڈھلون تل سرہ اور دوسرے دیہات کی رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں علاقے کے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ اس دوران سڑکوں کی خستہ حالت کے خلاف سماج سدھار کمیٹی کے بینر تلے ایک احتجای ریلی نکالی برآمد ہوئی ۔ریلی میں شامل افراد نے ایس ڈی ایم چاڈورہ سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں ذاتی مداخلت کریں ۔