سرینگر//کشمیر مرکز ادب وثقافت چرار شریف کی طرف سے لایف فائونڈیشن سکول چرار شریف میں ایک ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں وکشمیر کے معروف معالج ڈاکٹر غضنفر علی کی تازہ تصنیف اردو شعری مجموعہ’گلبن خیال‘ کی رسم رونمای انجام دی گئی۔ کتاب اجراء کرنے کیلئے آن لاین اور آف لاین تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ آن لائن تقریب کی صدارت معروف ادیب پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی جبکہ بر صغیر کے معروف عروض دان اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے روفیسر عراق رضا زیدی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آف لاین تقریب پر علی احسن، عنایت گل اور مشتاق محرم نے تین مقالات پیش کئے۔تقریب پر سکولی بچوں کے علاوہ معروف شاعر ادیب اور دانشور بھی موجود تھے جن میں ایڈوکیٹ وسیم رسول،یونس وحید، نذیر سالک، محمد اشرف اورعروسہ اشرف قابل ذکر ہیں۔ لائف فاونڈیشن کے سرپرست اور کشمیر مرکز ادب وثقافت کے رکن نذ راسلام نے مہمانوں کا شکریہ کیا۔
چرارشریف میںڈاکٹر غضنفر علی کے شعری مجموعہ کی اجرائی
