سرینگر // بڈگام میں جنگجوئوں نے فورسز پر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق جنگجوئوں نے شام کو نمتہ ہال چاڑورہ میں سی آر پی ایف 43 بٹالین پر گرینیڈ پھینکا جو اہلکاروں کے نزدیک زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی
سید اعجا ز
پلوامہ//پلوامہ کے روہموگائوں میںگرینیڈ سے کھیلنے کے دوران دھماکہ ہوا جس میں 2کم عمر لڑے شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر صدر اسپتال منتقل کردیا گیا۔دربہ گام نامی قصبہ میں معرکہ آرائی کے دوران 2جنگجوئوں کی ہلاکت میں تباہ شدہ رہائشی مکان کے ملبے سے رہمو کے دو کم عمر لڑکوں 13سالہ شرافت بشیرولد بشیر احمد اور جنیدبلال ولد بلال احمدنے گرینیڈ اٹھایا اور گھر واپس آنے کے بعد اسکے ساتھ کھیلنے لگے۔اس دوران زوردار دھماکہ ہوا اور دونوں کو شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد پہلے انہیں رہمو اور بعد میں پلوامہ ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا۔بعد میں انہیں سرینگر صدر اسپتال لیا گیا۔جنید کے سر میں زیادہ اور گہرے زخم لگ جانے کے نتیجے میں اس کی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے ۔پولیس نے واقعہ کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔