چاڈورہ کا کریک ڈائون،صورتحال پر تنائو

سرینگر// وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں فورسز اور پولیس نے محاصرہ کیا جس کے دوران جامہ و خانہ تلاشیاں لی گئی۔ چاڈورہ کے آستان محلہ علاقے مین جمعرات شام کو اس وقت صورتحال پرتنائو ہوئی جب اچانک فورسز اور تاسک فورس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔عینی شاہدین کے مطابق اس دوران کئی مکانوں کی تلاشیاں بھی لی گئی اور افراد خانہ سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی،تاہم کسی بھی شہری کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔مقامی لوگوں کے مطابق مختصرمحاصرے اور تلاشیوں کا سلسلہ6 بجے شروع ہوا اور قریب7بجے تک جاری رہا،جبکہ بعد میں فورسز نے محاصرہ اٹھایا۔ادھر اچانک آستان محلہ کو نرغے میں لینے سے وہاں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا۔ادھر اس علاقے میں فورسزمحاصرے کے ساتھ ہی چاڈورہ کا بازار بھی آناً فاناً بند ہوا اور دکانداروں نے اپنی دکانوں کے شٹرگرادئے،تاہم بعد میں صورتحال معمول پر آگئی۔