بڈگام//ارشاد احمد//چاڈورہ اور ماگام میں غیر قانونی کان کنی کرنے کی پاداش میں پولیس نے 5ٹپر اور جے سی بی مشین ضبط کرکے 6افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ قیصر مولہ چاڈورہ میں پولیس نے چھاپہ مار کر غیرقانونی طور پر مٹی کی کھدائی اور خرید و فروخت کرنے پر 4افراد کو گرفتار کرکے 3 ٹپر اور 1جے سی بی کو ضبط کرلیا۔گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت یاسر احمد بٹ ساکنہ پلوامہ،مزمل مقبول بٹ ساکنہ چاڈورہ بڈگام ، معراج دین شیخ ساکنہ چاڈورہ ،دلنواز احمد ماگرے ساکن بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ ضبط کئے گئے ٹپروں کی رجسٹریشن ۔JK01Q/ 2842، JK03C/ 0737 اور JKO3A/ 8463ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 54/2022 درج کر لیا ہے۔ ادھر پولیس تھانہ ماگام کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ سہہ پورہ ماگام میںغیر قانونی کھدائی کی جارہی ہے ۔ پولیس تھانہ ماگام سے وابستہ اہلکاروںنے علاقہ میں ناکہ بٹھایا اور 2ٹیپرگاڑیاں زیر نمبرت JK01T 4280, ، JKO3B 0560 کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس موقعہ پر پولیس نے ندیم احمد میر اور اعجاز احمد ڈار کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 48/2022 درج کرلیا۔
چاڈورہ اور ماگام میں مٹی کی غیر قانونی کھدائی اورفروخت
