چار گلیاروں والی شاہراہ تکمیل کے مراحل میں

اننت ناگ //مال ، امداد و باز آباد ی کے وزیر عبدالرحمان ویری نے چار گلیاروں والی سرینگر ۔ قاضی گنڈ ہائی وے پروجیکٹ کے 12کلومیٹر بجبہاڑہ اننت ناگ حصے کا افتتاح کیا۔ وزیرکے ہمراہ ایس ای آر اینڈ بی اننت ناگ ، اے ڈی سی اننت ناگ اور رامکی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے نمائندے تھے۔وزیر نے کہاکہ ریاست میں سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بہتر سڑک رابطے اہمیت کے حامل ہے ۔بجبہاڑہ ۔ اننت ناگ کے 12کلومیٹر حصے کے افتتاح کی بدولت گاڑیوں کو اننت ناگ پہنچنے کے لئے سفر میں دو کلومیٹر فاصلہ کم ہوگا اور بجبہاڑہ قصبے میں ٹریفک کے دبائومیںکمی واقع ہوگی ۔