چار ماہ بعد سینکڑوں مسافر و مال بردار گاڑیاں انشن وارد

عاصف بٹ
کشتواڑ//چارماہ کے زائد عرصہ تک بند رہنے گے بعد مرگن گاورن انشن سڑک انشن تک آمدورفت کیلئے بحال ہوگئی جس دوران سینکڑوں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں انشن پہنچ گئیں جن میں ضروری اشیا، مرغ و دیگر سامان موجود تھا۔ چار ماہ سے زائد عرصہ کے بعد ضروری اشیا کی چیزیں علاقہ میں پہنچنے سے عوام نے راحت کی سانس لی۔یہ سڑک گزشتہ سال دسمبر میں برفباری کے بعد گاڑیوں کی آواجاہی کیلئے بند کردی گئی تھی جبکہ چند روز قبل ناڑی بلن تک گاڑیوں کو چلنے کی اجازت انتظامیہ نے دی تھی جسکے بعد اس سڑک کو انشن تک آمدورفت کیلئے مکمل طور کھول دیا گیا۔ اننت ناگ انتظامیہ و ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے ریکارڈ وقت کے اندر اس سڑک پر برف ہٹانے کا عمل مکمل کیا اور پہلی مرتبہ اپریل میں اس سڑک کو مکمل طورپر آمدودفت کیلئے کھول دیا گیا ہے