چارٹرڈ اکائونٹنسی 2019 امتحانات کیلئے نیا شیڈول جاری

سرینگر/آنے والے لوک سبھا الیکشنوں کی بنا پر،انسٹی چیوٹ آف اکائونٹنسی آف انڈیا نے منگل کو اعلان کیا کہ چارٹرڈ اکائو نٹنسی امتحانات برائے سال2019کو ملتوی کیا جاتا ہے۔

یہ امتحانات مئی12سے17تک لئے جانے والے تھے۔

اب یہ امتحانات مئی27سے جون12تک لئے جائیں گے۔

ان امتحانات کا نیا شیڈول لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے جو اگلے ماہ کی11تاریخ کو شروع ہونے والے ہیں۔