پی ڈی پی کے 20ویں یوم تاسیس پر جموں میں پروگرام

 جموں //ریاست جموں وکشمیر میں جہاں پی ڈی پی کو سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑرہاہے وہیں جموںکے پارٹی کارکن محبو بہ مفتی سے سابقہ مرحوم وزیراعلیٰ مفتی سعید جیسی قیادت کے خواہاں ہیں ۔پارٹی کے 20ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر جموں میں پی ڈی پی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد پارٹی دفتر گاندھی نگر میں جمع ہو ئے ۔اس موقعہ پر پارٹی کارکنوں نے سابقہ ریاستی وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی جانب سے پارٹی کے تئیں کئے گئے کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے امید ظا ہر کی کہ کشمیر کے پارٹی لیڈران اب ان کیساتھ مفتی محمد سعید جیسا سلوک روا رکھیں گے ۔حالانکہ کارکنوں نے پارٹی لیڈران کیخلاف کھلے عام کچھ نہیں بولا تاہم کچھ لیڈران نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے لیڈران کے تئیں خدشات کا اظہار کیا ۔اپنے خطاب میں لیڈران نے کہاکہ جموں سے پارٹی کے متعدد لیڈران نے مرحوم مفتی محمد سعید کیساتھ کام کیا ہے اور وہ اب بھی پارٹی کیساتھ جوڑے ہوئے ہیاور پارٹی اس وقت کشمیر سے زیادہ جموں میں مضبوط ہے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے پارٹی لیڈر چوہدری حمید نے کہا کہ مرحوم مفتی سعید نے ہمیشہ پی ڈی پی کو ایک انقلاب سے تعبیر کیا ہے جس میں جموں خطہ کے لوگوں کی شرکت کافی اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرحوم مفتی محمد سعید نے زمینی سطح کے کارکنوں میں کافی مقبول تھے ۔پی ڈی پی لیڈر آر کے بالی نے مفری سعید کو قد آور لیڈر قرار دیتے ہو ئے کہاکہ ان کی لیڈر شپ کی اس وقت پارٹی کو بہت زیادہ ضرورت تھی ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی کو جموں میں مزید مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ مفتی سعید کی جگہ سابقہ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اہم کام کر رہی ہیں لیکن پارٹی میں اس وقت ایک خلاء پید ہو ئی ہے جس کو پُر کرنا اشد ضروری ہے ۔موصوف نے کہاکہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقعہ پر تنظیم کی مضبوطی اور دیگر مسائل کے سلسلہ میں تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ اس دوران ایک قرارداد بھی پاس کی گئی جس کے تحت محبوبہ مفتی کو پوری حمایت دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں میں تنظیمی تشکیل نو کے بغیر پارٹی کمزور ہوچکی ہے ۔لیڈران کے مطابق پارٹی کے کشمیر سے تعلق رکھنے والے لیڈران جموں کے کارکنوں کی عزت افزائی کرنے میں ناکام ہو ئے ہیں جبکہ جموں میں تنظیم کی تشکیل نو سے کارکنوں میں اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی ۔لیڈران نے کہاکہ مرحوم مفتی محمد سعید کشمیر سے وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے آر ایس پورہ اسمبلی حلقہ سے 1985میں کامیابی حاصل کی تھی ۔پارٹی کے ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تنظیم کے جموں سے کچھ لیڈران محبوبہ مفتی سے ملا قات کر کے اپنے مطالبات اور جموں میں تنظیم کی تشکیل نو کے بارے میں تفصیلی بات چیت کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ جموں میں جلد ہی پارٹی کی ممبر شپ مہم کا آغاز کیا جائے گا جبکہ محبوبہ مفتی کو اکتوبر میں جموں میں دعوت دی جائے گی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ڈی پی صدر نے پارٹی کے مختلف یونٹوں کو پہلے ہی منسوخ کیا ہو ہے جبکہ اب کی تشکیل نو ابھی باقی ہے ۔
 
 
 
 
 

ایکسین غلام رسول کی والدہ نسبتی کاانتقال

مختلف سماجی شخصیات کااظہارتعزیت

جموں//ایکسین غلام رسول اورسماجی کارکن ڈاکٹرعبدالغفورکی والدہ نسبتی حاجن زینب بی بی زوجہ حاجی عبدالرشیدساکن گوجرنگرحال سیٹلائٹ کالونی بٹھنڈی جن کی گزشتہ بائییسجولائی کوہوئی تھی پرمختلف سیاسی۔سماجی اورمذہبی کارکنان نے گہرے دکھ اورتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون تھیں اورہمیشہ سماج کی خدمت میں پیش پیش رہتی تھیں۔حاجن زینب بی بی کی وفات پرتعزیت کااظہارکرنے والوں میں مہتمم جامعہ غوثیہ اسلامیہ رانجن قاری علی اکبر،ایڈوکیٹ محموداختر،حاجی حیدر،ڈاکٹرمنظورحسین،اے ای ای سردارخان،گرداورکلیم احمد،ماسٹرمشتاق کھٹانہ،محمدعارف،طارقابرار،مشتاق احمدپمبلہ،غلام مرتضیٰ،علی حسین ودیگران شامل ہیں۔انہوں نے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعاکی ہے۔