بڈگام //پارٹی کی عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے سینئر پی ڈی پی لیڈر انجینئر نذیر احمدا یتو نے بدھ کوچرارشریف میں مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے پارٹی ورکروں کی میٹنگ منعقد کی ۔ اپنے ایک بیان میں انجینئر ایتو نے کہا کہ پکھرپورہ، برن پتھری، کنہ دجن، فلتی پورہ، چھلین، دودھ کھٹو اور دیگر ملحقہ دیہات سے وابستہ پارٹی کارکنان نے میٹنگ میں حصہ لیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر نذیر احمدا یتو نے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے پر زوردیا اور پارٹی ورکروں سے تاکید کی کہ عوامی رابطہ مہم کے دوران لوگوں کے مشکلات کا سنجیدہ نوٹس لیں۔انہوںنے کہا’’ ہم نے حلقہ سطح کی شکایتی سیل کا قیام عمل میں لایا ہے جو 24گھنٹے کام کرے گی اور لوگوں کے مشکلات فون پر ہی درج کرے گی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شکایات درج کرنے کیلئے لوگ ایس ایم ایس بھی بھیج سکتے ہیں۔ پی ڈی پی لیڈر نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چرار شریف کے عوام کے مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ چرار شریف فرس دب، دوند کھٹ، برن پتھری اور دیگردیہات میں لوگوں کو بجلی کی شدید قلت کا سامناہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ انجینئر ا یتو نے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو سے اپیل کی کہ وہ کسانوں کے ’کے سی سی‘ قرضے معاف کئے جائیں تاکہ وہ نقصان سے ابھر سکیں۔
پی ڈی پی کی چرارشریف میں عوامی رابطہ مہم
