پی ڈی پی کو ایک اور کرارا جھٹکا

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے ممبران کی علیحدگی کے نقصانات سے پارٹی ابھی ابھر ہی نہ پائی تھی کہ اب ایک اورسینئر لیڈر کی پارٹی کو خیر باد کہہ دینے سے اسے کرارا جھٹکا لگ گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق  سینئر پی ڈی پی لیڈر اور سابق وزیر جاوید مصطفی میر نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سابق ممبر اسمبلی چاڈورہ جاوید مصطفی میر نے پارٹی قیادت سے اختلافات کی بنیاد پر اس سے علیحدگی کا فیصلہ لیا اور اب انہوں نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو اپنا باضابطہ استعفی ارسال کرنے جارہے ہیں ہے۔اس سلسلے میں اگرچہ جاوید مصطفی میر اور نہ ہی پی ڈی پی کی جانب سے کوئی بیان جاری ہوا ہے تاہم ایک آڈیو ٹیپ وائرل ہوئی جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنے جارہے ہیں کہ پارٹی سے میں نے پہلے ہی کنارہ کشی اختیار کی تھی لیکن اب میں باضاطہ طور استعفی پیش کرنے جارہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مستقل کا لائحہ عمل وہ چند روز میں سامنے لائیں گے ۔خبر رساں ایجنسی کے این ایس نے  جاوید مصطفی میر کے ساتھ بات چیت کا حوالہ دے کر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پی ڈی پی سے باضابطہ علیحدی اختیار کررہے ہیں