پی ڈی پی وفد ڈویژنل کمشنر سے ملا قی

جموں //پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک وفد نے ڈویژنل کمشنر جموں سے ملا قات کرتے ہوئے مانگ کی کہ جموں خطہ میں اقلیتی طبقوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔گزشتہ روز پلوامہ واقعہ کے سلسلہ میں جموں میں پیدا شدہ حالات پر بولتے ہوئے وفد نے کہاکہ وادی سے جموں میں آئے ہوئے ملازمین ،لیبرطبقہ ،طلباء اور مریضوں کو سہولیات کیساتھ ساتھ تحفظ بھی فراہم کیا جائے ۔پی ڈی پی سنیئر لیڈر نظام الدین بٹ کی قیادت والے وفد نے پلوامہ واقعہ کے سلسلہ میں جموںمیں ہونے والے احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز کی ہوئی ناکامی اور عوامی جائیداد کے ہوئے نقصان پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔وفد میں شامل اراکین نے کہاکہ احتجاج کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے حالا ت کو کنٹرول کرنے کیلئے معقول اقداما ت نہ کئے جانے کی وجہ سے وادی سے آئے ہوئے ملازمین و عام لوگ آپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں ۔اراکین نے جموں میں درماند ہو ئے مسافروں کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی ڈویژنل کمشنر کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے مانگ کی کہ ان درماندہ مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔ڈویژنل کمشنر جموں نے وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ صوبائی انتظامیہ پیدا شدہ صورتحال کیساتھ نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے جبکہ ترجیح بنیادوں پر قانون کو بحال کرنے کیساتھ ساتھ عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔اس وفد میں نظام الدین بٹ ،فیاض احمد میر ،عبدالمجید پڈر ،نور محمود شیخ ،اعجاز میر ،وید مہاجن ،عبدالقیوم وانی ،پرویز وفا خان ودیگران شامل تھے ۔