پی ڈی پی نے اقتدار کیلئے اصولوں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا: فردوس ٹاک

کشتواڑ//سینئر پی ڈی پی لیڈر وا یم ایل سی فردوس ٹاک نے کہا ہے کہ پارٹی نے ریاست جموں و کشمیر کے بین علاقائی اور سب ۔علاقائی تعلقات مستحکم کئے ہیں اور پارٹی نے کبھی اقتدارحاصل کرنے کیلئے اصولوں اور نظریات کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کبھی بھی اقتدار کی پریشانی نہیں کی بجائے اسکے پارٹی کی توجہ لوگوں کی بھلائی پر مرکوز رہی ہے، جو کہ پارٹی کی اصل طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ سے ہی ریاست کو غیر یقینی صوورتحال سے نکالنے کا کام کیا ہے۔ان باتوں کا اظہار ایم ایل سی فردوس ٹاک نے ضلع کے دچھن دور دراز علاقہ میں متعدد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر زعما بشمول ماسٹر سومناتھ، محمد رمضان ، غلام نبی ساگر، جوگیندر دھر، انوپ کمار، وجے کمار، پردیپ کمار، شبیر احمد ،عبدل لطیف ،بلال احمد، محمد رمضان و دیگران بھی تھے۔ ٹاک نے الزام لگایا کہ بعض سیاسی پارٹیاں حقیر مفاد کے لئے منقسم کی سیاست چلا رہے ہیں، تاکہ ریاست کو مختلف خطوں میں بانٹا جاسکے ،لیکن پی ڈی پی نے ہمیشہ سے ہی ریاست جموں و کشمیر کے بین علاقائی اور سب۔علاقائی تعلقات مستحکم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے لوگوں کو شورش اور تنائو سے باہر نکالنے کے غرض سے اس پارٹی کی تشکیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مفتی سعید نے اپنے60سالہ سیاسی تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کی بھلائی کیلئے پی ڈی پی کی تشکیل دی۔ایم ایل سی نے کہا کہ پارٹی نے پہلی مرتبہ 2002میں کانگریس کے  تعاون سے ریاست میں سرکار بنائی، جس دوران ریاست میں سیاسی و انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی لائی گئی،تاہم اپنے اصولوں کے ساتھ سودا نہ کرتے ہوئے پارٹی 2008 میں اقتدار سے باہر آئی۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے پارٹی کو پی ڈی پی۔ بی جے پی سرکار گرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ پارٹی اپنے اصولوں اور نظریات پر کار بند ہے۔پی ڈی ی لیڈر نے مزید کہا کہ پی ڈی پی واحد ایک ایسی پارٹی ہے،جس نے ریاست کے تینوں خطوں کو یکجا اور متحد کرکے رکھا ہے اور تمام خطوں کی مساوی ترقی اور علاقائی جذبات پُر کنے کے لئے پُر عزم ہے۔ہفتہ بھر طویل دورہ کے دوران این سی اور بی جے پی کے سینکڑوں کا رکنوں ،سینئر عہدہ داروں اور سابقہ سرپنچوں نے پی ڈی ی میں شمولیت اختیار کی۔شمولیت کرنے والوں میں این سی کے جگدیش کمار، محمد رمضان کینو، بی جے پی کے کنٹھ رام ،کلا وتی دیوی،شبیر احمد گینئو ،نثار احمد ، شبیر احمد، غلام قادر گینئو،مشتاق احمد، عبدل صمد، جمشید علی وانی، مشتاق کھانڈے، عبدل رشید کھانڈے،بشیر احمد، حبیب اللہ شیخ، شام لعل، سچن لعل، ارجن داس، اشوک کمار، انیل کمار، آتام رام ، کنج لعل ۔ محمد عباس وانی، محمد رمضان کشمیری ،زاہد حسین ،شبیر احمد کھانڈے،عبدل غفار چوپان و دیگران شامل تھے۔