پی ڈی پی لیڈر کے محافظ کی ہلاکت کے بعد سے نٹی پورہ کے دو نوجوان لاپتہ

سرینگر//سرینگر کے نٹی پورہ علاقے میں حالیہ دنوںپی ڈی پی لیڈر کی محافظت پر مامور ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد سے دو نوجوان لاپتہ ہیں۔
عرفان احمد صوفی ولد نذیر احمد صوفی اور بلال منظور بٹ ولد منظور احمد بٹ ساکنان نٹی پورہ کے گھروالوں کے مطابق دونوں14دسمبر سے لاپتہ ہیں، جب پی ڈی پی لیڈر حاجی پرویز کے محافظ کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار ہلاک کیا۔
اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے سے پہلے عرفان آٹو رکشا چلاتا تھا جبکہ بلال کراکری کا کاروبار کرتاتھا۔
دونوں کے گھروالوں کے مطابق وہ 14دسمبر کو کام پر نکل کر اپنے گھروں کو واپس نہیں آئے۔دونوں گھرانوں نے پولیس کے پاس شکایات بھی درج کرائی ہیں۔
دونوں گھرانوںنے اپنے بچوں سے اپیل کی ہے کہ وہ واپس آئیں۔
اطلاعات میں پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے