پی ڈی پی لیڈر اور محبوبہ مفتی کے ماما سرتاج مدنی رہا

سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) کے سینئر لیڈر اور پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے ماما سرتاج مدنی کو سنیچر کے روز پولیس حراست سے رہا کیا گیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مدنی کو آج رہا کیا گیا۔
یہ اقدام ایک ایسے وقت اٹھایا گیا ہے جب مرکز کی طرف جموں کشمیر کی سبھی پارٹیوں کو بات چیت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔محبوبہ نے پہلے ہی بتایا ہے کہ انہوں نے مرکز کے ساتھ منعقد ہونے والی بات چیت کے بارے میں فیصلہ لینے کیلئے پارٹی کی ایک میٹنگ کل یعنی اتوار کو طلب کر رکھی ہے۔
مدنی کو اگست2019کو حراست میں لیا گیا تھا۔بعد میں اُسے ایس کے آئی سی سی سے گھر منتقل کرکے خانہ نظر بند کیا گیا ۔
سابق ریاست جموں کشمیر اسمبلی کے سابق نائب سپیکر مدنی کو دفعہ107اوردفعہ151سی آر پی سی کے تحت نظر بند رکھا گیا تھا۔