پی ڈی پی لیڈرمعروف خان نے مختلف علا قوں کا دورہ کیا

مینڈھر//پی ڈی پی سنیئر لیڈر اور ریاستی سیکریٹری ایڈو کیٹ محمد معروف خان اسمبلی حلقہ کے مختلف علا قوں کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کا جائزہ لیا ۔انہوں نے ڈانہ شاہ ستار ،پٹھانہ تیر اور کالابن کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کا جائز ہ لیا ۔مقامی لوگوں نے علا قہ میں بجلی کی خستہ حالی و غیر اعلانیہ کٹوتی ،منریگا کاموں کی اجرت نہ ملنے ودیگر مسائل کے سلسلہ میں شکایت درج کرتے ہوئے مانگ کی کہ پٹھا نہ تیر میں جموں وکشمیر بینک کی شاخ کھولنے کیساتھ ساتھ راشن ودیگر مسائل کو حل کر وانے کی مانگ کی ۔یڈ وکیٹ معروف خان نے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وہ عوامی مسائل کے سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے رجوع کیا جائے گا تاکہ عوامی مسائل کو حل کروایا جائے گا ۔انہوں نے کارکنوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی کو زمینی سطح پر مزید مستحکم کرنے میں عوامی مسائل کا اجا گر کر کے حل کروایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں پی ڈی پی کیخلاف سازشیں چل رہی ہیں لیکن مذکورہ تنظیم عوامی مسائل کو حل کر نے میں اہم رول ادا کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے دور حکومت میں خطہ پیر پنچال میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو شروع کیا گیا ۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ محمد سلیم ،اشفاق خان ،بشیر خان ،اسلم احمد ودیگران بھی موجود تھے ۔