پی ڈی پی ضلع صدر کشتواڑ چنگام آتشزدگان سے ملے

 کشتواڑ// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی  کے ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر حسین نے اندروال کے پارنہ چنگام گائوں کا دورہ کرکے وہاں آگ کی واردات سے متاثرہوئے کنبوں سے ملاقات کی  اور ان کے مصائب  سنے۔ پارنہ چنگام میں دوروز قبل ایک ہولناک آگ کی ورادت میں چار رہائشی مکانات خاکستر ہوئے تھے۔ شیخ ناصر نے اس دلدوز سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ جنہوں نے موقع کا ازخود جائزہ لیا ہے نے آگاہ کیا کہ کچھ فوری امداد اور ضرورت کا سامان متاثرین میں تقسیم کیا گیا ۔ شیخ ناصر نے متاثرین سے کہا کہ ریاستی سرکار نے  انتظامیہ پرہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مذیدا مداد و معاوضہ کیلئے جلد از جلد تمام لوازمات پوری کرلے انہوںنے کہا کہ وہ متعلقہ وزیر کو بھی اس سانحہ سے با خبر کرتے ہوئے انہیں مزید امداد کی درخواست کریں گے۔پی ڈی پی ضلع صدر نے مذید بتایا کہ حال ہی میں کشتواڑ میں ریاستی وزیر اعلی کی طرف سے منعقدہ عوامی دربار میں انہوں نے چھاترو سب ڈویژن میں ایک ایمریجنسی فائر سروس سٹیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ جلد ہی اس علاقہ میں فائر سروس سٹیشن قائم ہوگا ۔ شیخ ناصرکے ہمراہ کئی پارٹی کے لیڈران اور ورکران  بھی تھے  جن میں راکیش سنگھ، واجد حسین، عابد حسین، غلام محمد، ذاکر حسین۔پورن چند،جاوید احمد شامل تھے۔