پی ڈی پی ضلع صدرڈوڈہ سرتاج مدنی سے ملاقی

 ڈوڈہ//جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ضلع ڈوڈہ و پی ڈی پی رہنما مرزا مظفر حُسین بیگ نے پارٹی کے نائب صدر سرتاج مدنی سے ملاقات کرکے ریاست میں سیاسی صورت حال و تنظیمی امور پر بات کی اس موقع پر تنظیم کے منشور پالیسی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے حکومت عملی پر بھی بات ہوئی ملاقات میں سرتاج مدنی نے ڈوڈہ خطہ کے لئے سابق وزیر اعلیٰ و پارٹی سرپرست مفتی محمد سعید کی طرف سے 2014میں وزیر اعلیٰ کی کرسی سنبھالنے کے بعد ڈوڈہ میں ضلع ترقیاتی بورڈ میں ’’چناب ویلی فنڈ‘‘ ادارے پر بھی تفصیلاً بات ہوئی سرتاج مدنی نے دونوں رہنماؤں کو یقین دلایا کہ پی ڈی پی محبوبہ مفتی کی قیادت میں ڈوڈہ خطہ پر خاص توجہ دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ڈوڈہ میں زنانہ پولیس تھانہ ، فاسٹ ٹریک عدالت جونائیل بورڈ و جونائیل ہوم کی منظوری کے علاوہ ڈوڈہ کے ڈگر ی کالج پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے بعد میں وزیر تعمیرات عامہ نعیم اختر سے ملاقات کرکے ڈوڈہ بھرت روڈ کی مرمت او تارکول بچھانے کا مطالبہ کرنے کے علاوہ تاریخی ڈوڈہ دیسہ کپرن سڑک کی تعمیر پر بھی بات کی اس پر وزیر تعمیرات نے اعتراف کیا ہے کہ ڈوڈہ میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کرنے والے درجنوں وفود نے اس سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر DPRتیار ہوکر ہمارے دفتر کو موصول ہوئی ہے اور اس پر عمل درآمد جاری ہے دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران اس سڑک کے مطالبہ اور منظر پس منظر سے وزیر کو آگاہی دلائی اور خود وزیر نے بھی کہا کہ وہ طویل عرصہ سے اس سڑک کی تعمیر کا مطالبہ سننے آئے ہیں اور آج مجھے موقع ملا ہے میں اپنے آپکو خوش نصیب سمجھوں گا اگر میں اس تعمیر میں کوئی کردار اداکر سکوں۔