پی ڈی پی سیاسی امور سے متعلق کمیٹی از سر نو تشکیل

 سرینگر//وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پارٹی کے لئے 11ممبران پر مشتمل سیاسی امور سے متعلق کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں جو ممبران شامل کئے گئے ہیں ان میں محبوبہ مفتی ،مظفر حسین بیگ،سر تاج مدنی،عبدالرحمان ویری ،نظام الدین بٹ،محبوب بیگ ،محمد دلاور میر ،ٹی ایس با جوا ،چو دھری ذوا لفقار علی،غلام نبی لون ہانجورہ اور یشپال شر ما شامل ہیں۔اس سے قبل جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس میں درابو اور پیر منصور ممبران تھے جو نئی کمیٹی میں نہیں رکھے گئے ہیں۔