پی ڈی پی امیدوار کے پاس کوئی جائیداد نہیں

سرینگر//سیاست دانوں کی طرف سے کروڑ ں روپے کے اثاثے اور جائیداد کو ظاہر کرنے کے بیچ سابق حکمران جماعت پی ڈی پی کے سرینگر سے امیدوار آغا محسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس کوئی بھی جائیداد موجود نہیں ہے،جبکہ انہوں نے انکم ٹیکس بھی کھبی ادا نہیں کیا۔پارلیمانی انتخابات کے دوران مین اسٹریم سیاست دانوں کے امیدواروں نے جہاں کاغذات نامزدگی  کے ساتھ شامل بیان حلفی میں کروڑوں روپے کی جائیداد اور اثاثوں کی تفصیل ظاہر کی ہے،وہی سرینگر پارلیمانی نشست سے پی ڈٰ پی کے امیدوار کا ماننا ہے کہ انکے پاس کوئی بھی جائیداد نہیں ہے۔ آغا محسن کے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس کوئی بھی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد نہیں ہے۔آغا محسن نے اپنا پیشہ مذہبی و سیاسی لیڈر کے بطور ظاہر کیا ہے،اور آج تک انہوں نے کھبی بھی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا ہے،جبکہ انکے پاس’’پین کارڈ‘‘ بھی موجود ہیں۔ آغا محسن نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو بیان حلفی ضلع الیکشن آفسر کے پاس جمع کیا ہے،اس میں تمام منقولہ،غیر منقولہ،ذاتی و وراثتی جائیداد کے علاوہ قرضوں سے متعلق طلب شدہ فہرستوں میں صفر کی علامت ظاہر کی ہے۔آغا محسن نے اپنی تعلیمی قابلیت حوزہ حمیہ جامع باب العلم سے مولوی کے بطور ظاہر کی ہے،جبکہ یہ تعلیمی ادارہ کشمیر یونیورسٹی کے ساتھ منسلک ہے۔