پی ٹی ٹی آئی وجے پورمیں پاسنگ آئوٹ پریڈ

 جموں//پولیس ٹیکنکل ٹریننگ انسٹی چیوشن (پی ٹی ٹی آئی) وجے پور،جموں نے 215رنگروٹوں کیلئے اٹیسٹیشن کم پاسنگ آئوٹ پریڈ کااہتمام کیاگیا ۔اس دوران ریٹائرڈ ڈی جی پی ڈاکٹراشوک بھان،ڈویژنل کمشنرجموں راجیوورما ،اے ڈیز ایس جی پی اے جی میر، اے کے چودھری، ایم ایس سلاریہ آئی ایس جی پی دانش رانا ،ایس ڈی سنگھ جموال ۔ریٹائرڈآئی ایس جی پی ایس ایس بلراج،گلزار سنگھ سلاتھیہ ،پی آرمنہاس، چمن لال بنہال کے علاوہ پولیس ،آرمی،سی اے پی ایف اورسول افسران موجودتھے۔پاس آئوٹ 215 رنگروٹوں میں 187 رنگروٹوں کاتعلق ٹیلی کام ونگ جبکہ 28 کاتعلق فوٹوگرافی کیڈرسے تھا۔ کانسٹیبل اعجاز احمد لاوے کوآل رائونڈبیسٹ جبکہ تنویراحمدخان اورکانسٹیبل بلال احمد ملک کوبالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبرپرقراردیا۔انڈورکانسٹیبل اعجازلاوے کواول ،آئوٹ ڈورل میں کانسٹیبل بلال احمد ملک اورکانسٹیبل تنویراحمدخان کے درمیان برابری پررہا۔رینج کلاسیفکیشن میں اول پوزیشن کانسٹیبل ظہوراحمدشاہ اورتنویراحمدملک کے درمیان برابررہا۔فوٹوگرافی کیڈر کانسٹیبل محمدیونس کوآل رائونڈ بیسٹ قراردیاگیا۔شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کومومنٹواور ٹرافی سے نوازہ گیا۔ اس دوران پریڈکمانڈر کانسٹیبل عابدحسین کوکمانڈکانسٹیبل سہیل حسن کوخصوصی ریوارڈ برائے پریڈکمانڈر دینے کابھی اعلان کیا۔پرنسپل پی ٹی ٹی آئی وجے پور اشوک کمار نے تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔