پی سی سی ایف نے شمالی کشمیر کے فارسٹ ڈویثرنوں کا دورہ کر کے تحفظاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا

کپواڑہ//پرنسپل چیف کنزرویٹر جنگلات سریش چُگ نے شمالی کشمیر کا دورہ کر کے ایک میٹنگ کے دوران بحالیاتی اور تحفظاتی کاموں کا جائیزہ لیا۔اس دوران انہوں نے گلنزرہ اور گلگام کپواڑہ میں قائم نرسریوں کا معائنہ کیا۔اس دوران انہیں بتایا گیا کہ شمالی کشمیر کی مختلف نرسریوں میں20 لاکھ پودے دستیاب ہیں اور یہ چھوٹے پودے شجرکاری کے لئے مختلف علاقوں کو بھیجے جاتے ہیں۔پی سی سی ایف نے اُن علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں کیمپا سکیم کے تحت جنگلی علاقوں کو بحال کیا جارہا ہے۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لگائے گئے پودوں کی صحیح دیکھ ریکھ کریں۔بعد میں انہوں نے زانگلی کپواڑہ میں ایک میٹنگ کے دوران محکمہ کے ترقیاتی پروگراموں کا جائیزہ لیا۔پی سی سی ایف نے گلگام نرسری میں ایک چنار کا پودا بھی لگایا۔وسیم فاروق ڈی ایف او لنگیٹ، عابد نذیر ڈی ایف او کمراج، ڈی پی سی ڈی ایف او کہمل، عبدالرشید ڈی ایف او پہرو، محمد مقبول بابا وائلڈ لائف وارڈن جنوبی کشمیر، فیاض احمد ڈی ایف او سوشل فارسٹری کپواڑہ اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔