پی سی بی چیئرمین

کراچی/پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان ایشیائی ملکوں کے بورڈ اجلاس میں شرکت کے لئے سری لنکا روانہ ہوگئے ہیں۔شہریار خان اتوار کو کولمبو میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے ساتھ پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے بھارتی بورڈ کے حکام سے بات چیت بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی بگ تھری پر سری لنکا،بھارت اور بنگلادیشی حکام سے مذاکرات بھی کریں گے۔