سرینگر//پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر چیپٹر کے چیئرمین بلدیو سنگھ رانا ، جان محمد کول ، ہمایوں وانی ، بلال کائوسہ ، شاہجہاں ، شاہانہ فاطمہ ، تبسم صوفی ، محمد زید اور ریجنل منیجر اقبال فیاض جان کی سربراہی میںسڈکو کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد ہارون ملک کے ساتھ ایک تفصیلی بات چیت کی۔وفد نے نیو انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اسکیم 2021 پر تبادلہ خیال کیا اور بتایا کہ بہت جلد اس اسکیم پرکام شروع ہو گا۔وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا بالخصوص پروڈکشن مراعات ، آزادانہ حقوق اور لیز اراضی کی اجرت کی مدت ، سڈکو میں موجودہ اکائیوں کی تشخیصی مطالعہ ، سیکٹورل انویسٹرس نے موجودہ یونٹ ہولڈروںکے ساتھ اتحاد اور تعاون کے لئے ملاقات کی۔ ہارون ملک نے ریمارکس کا اختتام کرتے ہوئے یقین دلایا کہ چیمبر کے تمام حقیقی خدشات حکومت کے ساتھ اٹھائے جائیں گے اور جموں و کشمیر میں معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔