کشتواڑ//محکمہ پی ایچ ای کے ڈیلی ویجروں نے ایس آراو 520 کے نفاذ اورواجب الاداتنخواہوں کی واگزاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مانگوں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کااظہارکیا۔پی ایچ ای کے عارضی ملازمین نے حکومت پران کی خدمات کی مستقلی کے سلسلے میں غیرسنجیدگی برتنے اورگزشتہ کئی مہینوں کی واجب الاداتنخواہیں واگذارنہ کرنے کاالزام عائدکیا۔سراپااحتجاج عارضی ملازمین نے حکومت اورمحکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام کے خلاف نعرے بازی کی اورمانگ کی کہ ہماری مانگیں تسلیم کی جائیں۔ایسوسی ایشن کے ضلع صدروقارحسین دیو نے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین اپنی گزشتہ کئی مہینوں کی تنخواہوں کی ادائیگی اورخدمات کی مستقلی کیلئے ایس آراو 520کے نفاذ کیلئے جدوجہدکررہے ہیں لیکن حکومت بے حسی کامظاہرہ کررہی ہے ۔اعجازاحمد،ڈیلی ویجرنے کہاکہ گزشتہ دوبرسوں سے تنخواہیں واگزارنہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ڈیلی ویجرپریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے رویے میں تبدیلی نہ لائی توآنے والے دنوں میں احتجاج میں مزیدشدت لائی جائے گی۔انہوں نے ریاستی گورنرسے اپیل کی کہ ہماری مانگوں کوپوراکیاجائے۔