راجوری//ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے منگل کو ضلع میں پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں آئی سی ڈی ایس کے پروگرام آفیسر کرتار سنگھ ،چیف پلاننگ آفیسر، محمد خورشید، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر وکیل احمد بھٹ ،ڈی آئی او نریندر کمار، اے ڈی ایف سی ایس اور سی اے عارف لون اور ویمن ویلفیئر آفیسرودیگرآفیسران نے بھی شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نے بتایا کہ وزیر اعظم ہند نے 29 مئی 2021 کو پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم شروع کی تھی تاکہ ایسے بچوں کو جامع مدد فراہم کی جا سکے جو اپنے والدین یا قانونی سرپرستوں یا گود لینے والے والدین یا زندہ بچ جانے والے والدین دونوں کو کھو چکے ہیں۔ضلع میں ایسے بچوں کی شناخت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے پی او آئی سی ڈی ایس، ڈی ایس ڈبلیو او، اے ڈی ایف سی ایس اور سی اے، ایم ایس کے، او ایس سی اور سی ڈبلیو سی کو ہدایت دی کہ وہ یتیم ہونے والے بچوں کی شناخت کے لئے قریبی تال میل سے کام کریں۔ کورونا وائرس وبائی مرض اور پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم کے تحت امداد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔