پی ایس ایل فائنل میں سٹی ہنکس نے بابا الیون کو شکست دی | فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی بطور انعام

سرینگر// پادشاہی باغ سپر لیگ فائنل میچ میں سٹی ہنکس نے بابا الیون رالپورہ کو4وکٹوں سے شکست دیگر ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔پادشاہی باغ گرائونڈ میں کھیلئے گئے اس میچ میں بابا الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ لیا اور مقرہ20اوروںمیں8کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر181 رن اسکور کرکے حریف ٹیم کو182رنوں کا ہدف دیا۔ بابا الیون کی جانب سے جہانگیر لون نمایاں بلے باز رہیں جنہوں نے وکٹ کے چاروں اور بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے48رن بنائے،جبکہ عادل ریشی34اوروسیم22رنوں کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہیں۔ سٹی ہنکس کی جانب سے عامر نے2جبکہ عمر،اویس شاہ اور فیصل ایک،ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔سٹی ہنکس جب میدان میں اتری تو انہیں9 رن فی ائور سے زیادہ شرح کے حساب سے رنوں کی ضرورت تھی۔خالد اور عمر  نے ابتدائی طور پر بلے بازی کی،اور پہلے3اوروں میں25رن جوڑے تاہم، سٹی ہنکس کو اسی اسکور پر پہلا جھٹکا لگا۔ بابا الیون نے میچ پر جھکڑ برقرا رکھنے کیلئے بہترین گیند بازی کو تب تک جاری رکھا اور سٹی ہنکس کو جھٹکے پر جھٹکے دینے لگے جب تک اوئیس شاہ میدان میں نہیں اترے۔ شاہ جب میدان میں اترے تو سٹی ہنکس کے4کھلاڑی وپاس پولین پہنچ چکے تھے اور رنوں کی اوسط بھی فی ائو10 رن عبور کرچکی تھی۔اس مشکل مرحلے پر اوئیس شاہ نے عمر کے ساتھ بہترین شراکت داری کی اور وکٹ کے چاروں اور چھکوں اور چوکوں کی برسات کرتے ہوئے بابا الیون کے گیند بازوں کی سخت پٹائی کی،اور میچ میں سٹی ہنکس کو نہ صرف واپس لایا بلکہ جیت کے بہت قریب پہنچایا،تاہم وہ19ویں اور میں عادل ریشی کی گیندپر میڈوکٹ پر کیچ دیں ڈالے۔ اوئیس شاہ نے تاہم جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے49گیندوں میں74رن بنائے۔ میچ کے آخری ائور زبردست دلچسپ رہیں اور ہر پل میچ طرفین کی جولی میں جاتا دیکھ رہا تھا۔ میچ میں عمر نے بھی آخری اوروں میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سٹی ہنکس کو فتح سے ہم کنار کیا اور ناٹ اوٹ17رن بنائے۔اوئیس شاہ کو مرد میدان قرار دیا گیا جبکہ عادل ریشی کو مین آف دی سیرئز قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں کوہ نور ارتھ مورس نے اپنا تعاون پیش کیا۔ کوہ نور ارتھ مورس کے سربراہ محمد اقبال بٹ،شکیل احمد اور گلزار احمد نے کامیاب ٹیم کو اعزاات اور ٹرافی سے نوازا۔