راجوری// پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) تحریر کردہ ایک ہوائی جہاز نما غبارہ راجوری ضلع کے علاقے نوشہرہ کے ایک گاوں سے برآمد ہوا ہے جسے اب پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
عہدیداروں نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ یہ غبارہ راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن کے ڈنڈانی گاوں میں ایک گھر کے قریب پڑا ہوا ملا۔
حکام نے کے این او کو بتایا کہ مقامی لوگوں نے غبارے کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد لمبیری پولیس چوکی سے پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور غبارے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔